نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مردان میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

مردان میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار



30 سالہ ملزم نے دو شادیاں کی ہیں اور بچی کا پڑوسی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر— فوٹو: فائل


مردان میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا، ڈی پی او کے مطابق 30 سالہ ملزم بچی کا پڑوسی ہے۔

مردان میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ ملزم نے اعتراف بھی جرم کرلیا ہے۔

30 سالہ ملزم نے دو شادیاں کی ہیں اور بچی کا پڑوسی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سجاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 8 سالہ بچی جمعرات کو دکان سے ٹافیاں اور صابن لینے گئی تھی اور لاپتہ ہوگئی جس کی دوسرے دن نالی سے بوری بند لاش ملی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ دکاندار نے بوری خریدنے والے ملزم کی نشاندہی کی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم اختر حسین نے اقبال جرم کرلیا ہے ، ملزم بچی کا پڑوسی ہے جس نے دو شادیاں بھی کررکھی ہیں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری

پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری   پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں  کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گ ے بلکہ صرف تھیوری پرچے لئے جائیں گے۔ پرچو ں کا سینٹرلائز ڈ مارکنگ نظام بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اب الگ مارکنگ ہوگی۔ صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شیڈول کے تحت امتحانات کی تیاریاں شروع کردیں تاہم 4 جون تک کورونا  وائرس ختم نہ ہوا تو یہ شیڈول منسوخ تصور ہوگا ۔ مراسلے کے مطابق دسویں کے سالانہ امتحانات مکمل ہوچکے ہیں اس لئے ان کے نتائج کااعلان جولائی کے تیسرے ہفتہ ہوگا۔ نویں کلاس تھیوری امتحانات 18 جو ن سے 27 جون تک ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ائیر کے امتحانات 29 جون سے 27 جولائی کے درمیان ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبرکے دوسرے ہفتے ہوگا۔ اسی طرح فرسٹ ائیر کے امتحانات 10 جولائی سے 20 جولائی ہوں گے،نتائج کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے ہوگا ۔