پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 197 ہو گئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9505 تک پہنچ گئی۔
197 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں74 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 66، پنجاب میں 45، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔
کُل ٹیسٹ: 111,806
صحتیاب مریض: 2066 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)
آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 375کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے سندھ میں 286 کیسز اور 5 ہلاکتیں، پنجاب 84 کیسز 3 ہلاکتیں، اسلام آباد 4 کیسز اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سندھ
سندھ میں منگل کو مزید 286 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 5 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 3053 ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 665 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب
پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 84 کیسز سامنے آئے جب کہ 3 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر کے ذریعے کی۔
پنجاب میں نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 4195 اور ہلاکتیں 45 ہوگئی ہیں۔
Punjab's #COVID19 stats as on 20th April:— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 20, 2020
Tests conducted so far: 60,649
Total positive cases: 4,195
Quarantined:
Tableeghi Jama’ats: 1,857
Zaireen: 743
Jail Prisoners: 97
Non-quarantined cases in Districts: 1,498
Deaths: 45
Recovered: 724
Critical: 14#PunjabCoronavirusUpdate
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق 1857 تبلیغی ارکان، 743 زائرین، 97 قیدی اور 1498 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 724 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے 4 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 185 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں آج کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں پیر کے روز 139 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ مزید 14 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 74 تک پہنچ گئی جب کہ مجموعی کیسز 1276 ہوگئے ہیں۔1. Pakhtunkhwa #coronavirus update; 20 April 2020.— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) April 20, 2020
1276 cases, 302 recoveries, and 74 deaths in all. 39 new cases and 7 deaths logged today. pic.twitter.com/j185pJOaCt
خیبرپختونخوا میں اب تک 302 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں پیر کو کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 465 ہوگئی ہے۔
33 new cases of #COVIDー19 reported from #Balochistan— Health Department Balochistan (@HealthDeptBlo) April 20, 2020
7 Patients under treatment have recovered
1 Patient Expired
(20-4-2020)
بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بھی 6 ہوگئی ہے جب کہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 161 ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 18 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 281 ہو گئی جب کہ اب تک 195 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
DIstrict wise Cases of #COVID19 in Gilgit Baltistan— Health Department Gilgit-Baltistan (@HealthDeptGB) April 20, 2020
Report Date: 20-04-2020 #CoronaFreeGB #InshaAllah pic.twitter.com/Ncpp4qLxQJ
محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 83 رہ گئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے۔
گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔