پنجاب میں کورونا سے پہلی ہلاکت، ملک بھر میں لاک ڈاؤن آج ملک میں مجموعی طور پر 32 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 916 تک جاپہنچی ہے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 916 تک جاپہنچی ہے جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 10 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے گلگت بلتستان اور سندھ میں 4، 4 اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 7 تک جاپہنچی ہے۔ آج ملک میں مجموعی طور پر 32 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے پنجاب میں 19 اور سندھ میں 13 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن پا کستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینا...
Qila kalar wala is a town of Pakistan