نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کیا کورونا وائرس نوٹوں سے بھی لگ سکتا ہے؟


مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ایسا خوف پھیلایا ہوا ہے کہ لوگوں میں کوئی بھی چیز چھونے سے قبل یہ ڈر ہوتا ہے کہ کہیں اس پر وائرس موجود نہ ہو جو انسانی جسم میں منتقلی کا سبب بنے۔
اس صورتحال میں لوگ اب  تذبذب کا شکار نظر آرہے ہیں کہ کیا کورونا وائرس کے جراثیم پیسوں سے بھی پھیل سکتے ہیں؟ کیونکہ اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے رقوم کی منتقلی کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس سے نوٹوں کے ذریعے وائرس پھیلنے سے متعلق بھی قیاس آرائیاں ہیں۔
اس ضمن میں عالمی ادارہ صحت نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہےکہ  فی الحال ایسے کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے ہیں جس سے معلوم ہوا ہو کہ کورونا وائرس کے جراثیم نوٹوں اور سکوں کو چھونے سے بھی پھیل سکتے ہیں تاہم اب تک صرف یہی بات واضح ہے کہ متاثرہ شخص کے سانس لینے سے ہوا میں معلق ذرات سے دوسرا انسان وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے۔


عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ سماجی فاصلہ اختیار کرنے کے ساتھ بار بار صابن سے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھوتے رہیں اور گھروں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
ڈبلو ایچ او  نے کہا کہ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کرلیں لیکن ہاتھوں سے انجام دینے والے کاموں کے لیے گلوز ضرور استعمال کریں۔
اس سے قبل بھی امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کورونا وائرس سے متعلق طبی ماہرین کے سامنے عوام کے خدشات سے بھرپور سوالات رکھے جن کے ماہرین نے مفصل جواب دیے تھے۔ 

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بلوچستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

                     پنجاب میں کورونا سے پہلی ہلاکت، ملک بھر میں لاک ڈاؤن     آج ملک میں مجموعی طور پر 32 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 916 تک جاپہنچی ہے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 916 تک جاپہنچی ہے جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 10 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے گلگت بلتستان اور سندھ میں 4، 4 اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں  انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 7 تک جاپہنچی ہے۔ آج ملک میں  مجموعی طور پر  32 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے پنجاب میں 19 اور سندھ میں 13 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔  ملک بھر میں لاک ڈاؤن پا کستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینا...

پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری

پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری   پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں  کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گ ے بلکہ صرف تھیوری پرچے لئے جائیں گے۔ پرچو ں کا سینٹرلائز ڈ مارکنگ نظام بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اب الگ مارکنگ ہوگی۔ صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شیڈول کے تحت امتحانات کی تیاریاں شروع کردیں تاہم 4 جون تک کورونا  وائرس ختم نہ ہوا تو یہ شیڈول منسوخ تصور ہوگا ۔ مراسلے کے مطابق دسویں کے سالانہ امتحانات مکمل ہوچکے ہیں اس لئے ان کے نتائج کااعلان جولائی کے تیسرے ہفتہ ہوگا۔ نویں کلاس تھیوری امتحانات 18 جو ن سے 27 جون تک ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ائیر کے امتحانات 29 جون سے 27 جولائی کے درمیان ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبرکے دوسرے ہفتے ہوگا۔ اسی طرح فرسٹ ائیر کے امتحانات 10 جولائی سے 20 جولائی ہوں گے،نتائج کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے ہوگا ۔