نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کورونا وائرس کسی بھی سطح پر کتنے دن زندہ رہ سکتا ہے؟ نئی حیران کن تحقیق

  کورونا وائرس کسی بھی سطح پر کتنے دن زندہ رہ سکتا ہے؟ نئی حیران کن تحقیق





نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کسی بھی سطح پر 17 دن تک زندہ رہ سکتا ہے اور انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔

امریکی سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن کی نئی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کسی بھی سطح پر 17 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔

امریکی سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن نے کورونا وائرس سے متاثرہ دو بحری جہازوں ڈائمنڈ پرنسز اور گرانڈ پرنسز میں وائرس کے پھیلاؤ پر تحقیق کی۔

تحقیق میں دونوں بحری جہازوں کے کیبنز کے خالی ہونے کے17 دن بعد بھی وائرس کی موجودگی ظاہر ہوئی۔

ڈائمنڈ پرنسز اور گرانڈ پرنسز میں کوروناوائرس کے 800سےزائد کیسز اور 10اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

کووڈ-19 (کورونا وائرس) کے پھیلاؤ سے کیسے بچا جائے؟


۔ بیمار لوگوں کے قریب یا انہیں چھونے سے گریز کریں۔
۔ اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔
۔ اگر آپ بیمار ہیں تو گھر سے باہر ہرگز نہ نکلیں۔
۔ کھانسی اور چھینکتے وقت منہ کو ٹشو سے ڈھکیں اور اسے فوراً پھینک دیں۔
 ۔ گھر کی ایسی جگہیں جہاں سب سے زیادہ ہاتھ لگتے ہوں تو انہیں جراثیم کش اسپرے کی مدد سے فوراً صاف کریں۔

دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال


واضح رہے کہ گذشتہ سال کے آخر میں چین سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی وبا 160 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ اس سے 17 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Credits:
Geo News


                                                                       



اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ملک میں کورونا سے مزید 8 اموات، ہلاکتیں 197 ہوگئیں، مجموعی کیسز 9505 تک جا پہنچے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 197 ہو گئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9505 تک پہنچ گئی۔ 197 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں74 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 66، پنجاب میں 45، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔ کُل ٹیسٹ: 111,806 صحتیاب مریض: 2066  (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق) آج کے کیسز کی صورتحال آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 375کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے سندھ میں 286 کیسز اور 5 ہلاکتیں، پنجاب 84 کیسز 3 ہلاکتیں، اسلام آباد 4 کیسز اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ سندھ سندھ میں منگل کو مزید 286 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 5 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 اور متاثر...

پاکستان میں جولائی تک کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ ہوسکتی ہے: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر  ٹیڈروس ادھانوم گھیبریوسس نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مزید مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا ٹوئٹس میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس پاکستان کے 115 اضلاع تک پھیل چکا ہے اور صوبہ پنجاب اور سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس سے نظام صحت پرنمایاں دباؤ آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال میں پاکستان کو سماجی و اقتصادی اور غذائی کمی سے پیدا ہونے والے اثرات پر توجہ دینی چاہیے جبکہ ایسے حالات میں پاکستان کو بروقت مزید مالی معاونت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مزید مؤثراقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے لہٰذا پاکستان، اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو متحرک اور جامع حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مہلک وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ ڈاکٹر ٹیڈروس نے اپ...

کیا کورونا وائرس نوٹوں سے بھی لگ سکتا ہے؟

مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ایسا خوف پھیلایا ہوا ہے کہ لوگوں میں کوئی بھی چیز چھونے سے قبل یہ ڈر ہوتا ہے کہ کہیں اس پر وائرس موجود نہ ہو جو انسانی جسم میں منتقلی کا سبب بنے۔ اس صورتحال میں لوگ اب  تذبذب کا شکار نظر آرہے ہیں کہ کیا کورونا وائرس کے جراثیم پیسوں سے بھی پھیل سکتے ہیں؟ کیونکہ اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے رقوم کی منتقلی کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس سے نوٹوں کے ذریعے وائرس پھیلنے سے متعلق بھی قیاس آرائیاں ہیں۔ اس ضمن میں عالمی ادارہ صحت نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہےکہ  فی الحال ایسے کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے ہیں جس سے معلوم ہوا ہو کہ کورونا وائرس کے جراثیم نوٹوں اور سکوں کو چھونے سے بھی پھیل سکتے ہیں تاہم اب تک صرف یہی بات واضح ہے کہ متاثرہ شخص کے سانس لینے سے ہوا میں معلق ذرات سے دوسرا انسان وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے۔ View this post on Instagram Q: Can #COVID19 be spread through coins and banknotes? #coronavirus #KnowTheFacts A post shared by World Health Organization (@who) on Apr 17,...