نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

لاک ڈاؤن میں مزید 3 گھنٹے سختی کا فیصلہ، اب شام 5 تمام کاروبار بند ہوجائے گا

لاک ڈاؤن میں مزید 3 گھنٹے سختی کا فیصلہ، اب شام 5 تمام کاروبار بند ہوجائے گا


کراچی: انسپکٹر جنرل سندھ پولیس مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے۔


آئی جی سندھ کے مطابق لاک ڈاؤن میں مزید 3 گھنٹے سختی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کل شام 5 سےصبح 8 بجے تک تمام کاروبار بند رہے گا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ جانوروں، پرندوں اور ان کی خوراک کی دکانیں دن 12 سے 2 بجے تک کھولی جاسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم رات 8 بجے کے بعد صرف ان میڈیکل اسٹورز کو کھولنے کی اجازت تھی جو اسپتال کے قریب واقع ہیں۔
سندھ حکومت بارہا عوام سے اپیل کرچکی ہے کہ لوگ از خود گھروں میں رہیں ورنہ کرفیو بھی نافذ کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 1286 تک جاپہنچی ہے۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری

پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری   پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں  کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گ ے بلکہ صرف تھیوری پرچے لئے جائیں گے۔ پرچو ں کا سینٹرلائز ڈ مارکنگ نظام بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اب الگ مارکنگ ہوگی۔ صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شیڈول کے تحت امتحانات کی تیاریاں شروع کردیں تاہم 4 جون تک کورونا  وائرس ختم نہ ہوا تو یہ شیڈول منسوخ تصور ہوگا ۔ مراسلے کے مطابق دسویں کے سالانہ امتحانات مکمل ہوچکے ہیں اس لئے ان کے نتائج کااعلان جولائی کے تیسرے ہفتہ ہوگا۔ نویں کلاس تھیوری امتحانات 18 جو ن سے 27 جون تک ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ائیر کے امتحانات 29 جون سے 27 جولائی کے درمیان ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبرکے دوسرے ہفتے ہوگا۔ اسی طرح فرسٹ ائیر کے امتحانات 10 جولائی سے 20 جولائی ہوں گے،نتائج کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے ہوگا ۔