نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے 728 نئے کیسز کی تصدیق، مزید 14 مریضوں کا انتقال

اب تک سب سے زیادہ 67 ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ہو چکی ہیں جب کہ سندھ میں 61 اور پنجاب میں بھی 42 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

Coronavirus: Pakistan's confirmed cases rise to 1,102

181 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں67 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 5 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔
  • کُل ٹیسٹ: 104,302
  • صحتیاب مریض: 1,970 کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق

آج کے کیسز کی صورتحال

آج ملک میں مزید  728 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے  سندھ میں 230، پنجاب میں 390، خیبر پختونخوا میں 98 اور اسلام آباد میں کورونا کے 10 نئے مریض سامنے آئے۔ 
اس کے علاوہ پیر کو ہونے والی 14 ہلاکتوں میں سے خیبرپختونخوا میں 7، سندھ میں 5 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک کورونا مریض انتقال کرگیا۔

پنجاب

پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 390 کیسز سامنے آئے جبکہ ایک شخص دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 42 ہو گئی جب کہ مریضوں کی کل تعداد 4111 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 705افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں آج مزید 230 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2767 ہوگئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 61 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 2767 ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 635 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں آج 98 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مزید 7 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 67 تک پہنچ گئی۔
خیبرپختونخوا میں اب تک1235 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں اتوار کو مزید 56 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 432 ہوگئی۔
واضح رہےکہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 142 ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں بھی آج کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص انتقال کر گیا جب کہ 10 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 181 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اتوار کو مزید 6 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 263 ہو گئی جب کہ اب تک 194 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 66 رہ گئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے۔
گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں بھی اتوار کو ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 49 ہوگئی۔

رمضان میں مساجد میں عبادات کیلیے 20 نکات پر اتفاق

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے سے رمضان المبارک کے لیے احتیاطی تدابیر کا لائحہ عمل طے ہوگیا ہے۔ 

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع

حکومت نے کورونا وائرس کے بعد ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا۔
تاہم تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، پیپر، سیمنٹ، فرٹیلائزرز، مائنز، منرلز، لانڈری ، ڈرائی کلیننگ اور دیگر انڈسٹریز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

کورونا کے باعث سندھ اور پنجاب میں رمضان بازار نہیں لگیں گے

کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب اور سندھ میں صوبائی حکومتوں نے رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کیلیے ماسک لازمی

کمشنر کراچی نے شہر میں گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے لیےماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔
جب کہ کمشنر نے شہر میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک بیکریاں اور تندور کھولنے کی بھی اجازت دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بیرون ملک سے کراچی آنیوالے ہر شہری کا کورونا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت

کراچی: صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بیرون ملکوں سے آنے والے ہر پاکستانی کا کورونا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ 

سرحدیں 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ 

ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع

سول ایوی ایشن نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔

25 اپریل تک تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ

حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے جس میں 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے عام،سنگین اورتشویشناک کیسز کی متوقع تعداد سےبھی سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ 

کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلیے گائیڈ لائنز

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تدفین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں جس میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تدفین میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔
گائیڈ لائنز کے مطابق خاندان کے افراد اور دوست ایک میٹر کے فاصلے سے جنازے کو دیکھ سکتے ہیں لیکن لاش کو ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی چوم سکتے ہیں۔



اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بلوچستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

                     پنجاب میں کورونا سے پہلی ہلاکت، ملک بھر میں لاک ڈاؤن     آج ملک میں مجموعی طور پر 32 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 916 تک جاپہنچی ہے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 916 تک جاپہنچی ہے جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 10 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے گلگت بلتستان اور سندھ میں 4، 4 اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں  انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 7 تک جاپہنچی ہے۔ آج ملک میں  مجموعی طور پر  32 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے پنجاب میں 19 اور سندھ میں 13 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔  ملک بھر میں لاک ڈاؤن پا کستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینا...

پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری

پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری   پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں  کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گ ے بلکہ صرف تھیوری پرچے لئے جائیں گے۔ پرچو ں کا سینٹرلائز ڈ مارکنگ نظام بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اب الگ مارکنگ ہوگی۔ صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شیڈول کے تحت امتحانات کی تیاریاں شروع کردیں تاہم 4 جون تک کورونا  وائرس ختم نہ ہوا تو یہ شیڈول منسوخ تصور ہوگا ۔ مراسلے کے مطابق دسویں کے سالانہ امتحانات مکمل ہوچکے ہیں اس لئے ان کے نتائج کااعلان جولائی کے تیسرے ہفتہ ہوگا۔ نویں کلاس تھیوری امتحانات 18 جو ن سے 27 جون تک ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ائیر کے امتحانات 29 جون سے 27 جولائی کے درمیان ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبرکے دوسرے ہفتے ہوگا۔ اسی طرح فرسٹ ائیر کے امتحانات 10 جولائی سے 20 جولائی ہوں گے،نتائج کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے ہوگا ۔

پاکستان میں جولائی تک کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ ہوسکتی ہے: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر  ٹیڈروس ادھانوم گھیبریوسس نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مزید مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا ٹوئٹس میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس پاکستان کے 115 اضلاع تک پھیل چکا ہے اور صوبہ پنجاب اور سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس سے نظام صحت پرنمایاں دباؤ آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال میں پاکستان کو سماجی و اقتصادی اور غذائی کمی سے پیدا ہونے والے اثرات پر توجہ دینی چاہیے جبکہ ایسے حالات میں پاکستان کو بروقت مزید مالی معاونت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مزید مؤثراقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے لہٰذا پاکستان، اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو متحرک اور جامع حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مہلک وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ ڈاکٹر ٹیڈروس نے اپ...